بارہمولہ:سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور چھپائے گئے قبضہ سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پٹن بارہمولہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی پٹن کی سربراہی میں شیر پورہ پتن میں قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا جو کندھے پر بیگ اٹھائے ہوئے تھا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 12 کلو بھنگ پتری جیسی ممنوعہ چیز برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت محی الدین گنی ولد مرحوم اب رحیم ساکن شیر پورہ پٹن کے بطور ہوئی ہے۔ اسے گرفتار کر کے پی ایس پتن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔
یہ بھی پڑھیں: