اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیماری سے درجنوں مویشی ہلاک

ریاست جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے دور دراز علاقے زنگیر یمرن میں مال مویشیوں میں بیماری کے باعث درجنوں جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔

diseases emerging in domestic animals
مویشی میں بیماری، درجنوں مویشی ہلاک

By

Published : Feb 29, 2020, 11:51 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:38 AM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ کئی مہینوں سے ان کے مال مویشیوں کو بیماری لاحق ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی نقصان ہوا ہے'۔

مویشی میں بیماری، درجنوں مویشی ہلاک

انہوں نے کہا کہ' اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ اینمل ہسبنڈری کے ملازمین کو اطلاع دے دی ہے کہ ہمارے بھیڑوں کو بیماری لاحق ہے لیکن انہوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کے ملازمین نے اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں دکھائی ہے اور کبھی بھی ہمارے بھیڑون کو ویکسین نہیں دی'۔

لوگوں نے کہا کہ ہم لوگ بہت زیادہ غریب ہیں اور ہماری روزی روٹی کا انحصار ان ہی مویشیوں پر ہوتا ہے اور اگر محکمہ کی جانب سے بے توجہ کا شکار چل تا رہا تو ہمیں معاشی مشکلات سے دو چار ہونا پڑے گا اور ہم فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے'۔

ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں ہماری طرف اور ہمارے مال مویشیوں کی طرف دھیان دی جائے کر ہمارا روزگار بچا لیا جائے'۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details