جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے 2 ہزار سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہو رہے ہیں۔
سوپور میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح - Oxygen plant
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق نے سوپور میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سب ضلع ہسپتال میں آج ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے آج انتظامیہ کی طرف سے آکسیجن پلانٹ کو لوگوں کے لیے وقف کیا جس سے عام لوگوں کو بہت بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔
ای ٹی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق نے بتایا کہ لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ لوگوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ سماجی دوری کے ساتھ ساتھ ماسک کا پوری طرح سے اہتمام کریں تاکہ اس وبا سے ہم خود کے ساتھ اپنے اہل و عیال کو بھی بچا سکتے ہیں۔