بارہمولہ:شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں زنگیر، سوپور اور بومئی سمیت کئی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام سرعت کے ساتھ جاری ہے جس پر مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پروجیکٹس وقت پر مکمل کیے جانے کی امید ظاہر کی۔ ضلع کے زنگیر، بومئی علاقے میں بجلی ترسیلی نظام میں بہتری لائے جانے کے علاوہ سڑکوں اور پانی جیسی بنیادی ضرورت میں بہتری لائے جانے کی خاطر مختلف پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔
بومئی کے ایک مقامی سرپنچ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ باتے کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایک ڈیجیٹل رسیونگ اسٹیشن تعمیر کیے جانے سے علاقے میں بجلی سپلائی میں کافی بہتری آئی ہے وہیں پینے کا صاف پانی ہر گھر تک پہنچانے کی غرض سے ریزروائرز کے علاوہ پانی کی پائپییں بھی نصب کی جا رہی ہیں جس سے علاقے میں پانی کی قلت کے حوالہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ تجر شریف - بومئ علاقے میں معروف نہر ’’بڈشاہ پانڈ‘‘ Budshah Pond کی صاف صفائی اور ’’مشن امرت‘‘ کے تحت اس کا پانی پینے کے لائق بنانے کی خاطر ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے مقامی باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔