شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے ۔
رفیع آباد کے ڈنگیوچھ بلاک کے لئے کل سات امیدواروں نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا ہے۔ جس میں پانچ آزاد امیدوار ہیں۔ ان کے علاوہ ایک جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس اور ایک جموں کشمیر اپنی پارٹی سے امیدوار ہے۔
وہیں دوسری طرف سوپور زنگیر سے فی الحال چودہ امیدواروں نے نامزدگی کے پرچے بھرے ہیں۔ جن میں سے گیارہ آزاد امیدوار ہیں اور تین دوسری پارٹیوں سے ہیں۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوجوان امیدواروں نے بتایا 'آج تک ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور اب ہم لوگوں کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔