بارہمولہ: شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی کے بانڈی نامی علاقے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ طبی کیمپ میں اوڑی بلاک سے وابستہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیم بھی موجود تھی جنہوں نے کیمپ میں آئے لوگوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کیں۔
CRPF organised Medical Camp : اوڑی میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام طبی کیمپ منعقد
سرحدی قصبہ اوڑی کے بانڈی علاقے میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے طبی کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ URI Free Medical Camp
میڈیکل کیمپ میں دور دراز علاقوں سے آئے لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی اور میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صر ف سی آر پی ایف کی کاوشوں کی ستائش کی بلکہ مستقبل میں اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی بھی خواہش ظاہر کی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیمپس سے دیہی اور دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو صحت عامہ کے حوالہ سے کافی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
طبی کیمپ میں ایس ایس پی بارہمولہ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف، بلاک میڈیکل آفیسر اوڑی، میونسپل چیرمین اوڑی سمیت دیگر آفیشلز اور پی آر آئی ممبران بھی موجود رہے۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ایس پی بارہمولہ نے کہا کہ حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے اس طرح کے کیمپس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ اس سے نہ صرف غریب اور پسماندہ طبقہ سے وابستہ لوگوں کو فائدہ حاصل ہوتا ہے بلکہ حفاظتی اہلکاروں اور عوام کے مابین فاصلے دور ہوکر تال میل مزید مضبوط ہوتا ہے۔ طبی کیمپ کے حوالہ سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے طبی کیمپ میں بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کا علاج و معالجہ کیا گیا سے کیمپ میں آئے سبھی افراد مستفید ہوئے۔