اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: غیر مقامی مزدور طبی معائنہ کرانے میں مصروف - کشمیر

جہاں ایک جانب کوروناوائرس نے پورے عالم میں تباہی مچائی ہے وہیں دوسری جانب کشمیر آ رہے غیر ریاستی مزدور بھی اپنا معائنہ اور اسکریننگ کرانے میں لگے ہیں۔

کوروناوائرس: غیر مقامی مزدور طبی معائینہ کرانے میں مصروف
کوروناوائرس: غیر مقامی مزدور طبی معائینہ کرانے میں مصروف

By

Published : Mar 18, 2020, 6:48 PM IST

عموماً موسم بہار میں غیر مقامی مزدور اور کاریگر وادی پہنچتے ہی اپنی رہائش اور کام کی تلاش کرنا شروع کرتے تھے تاہم کورونا وائرس کی پھیلتی ہوئی وبا کے پیش نظر وہ پہلے طبی مراکز میں اپنا معائنہ کرنے میں جٹے ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس: غیر مقامی مزدور طبی معائینہ کرانے میں مصروف

دو دن قبل جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سینکڑوں غیر مقامی مزدوروں کی بغیر اسکریننگ وادی آمد کے بعد عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے طبی مراکز میں معائنہ کرانے آئے غیر مقامی باشندوں کی کافی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک غیر مقامی مزدور کا کہنا تھا ’’کشمیر پہنچنے تک ان کا کئی بار معائنہ کیا گیا تاہم وہ کشمیر پہنچ کر پھر سے طبی معائنہ کرکے پوری تسلی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

عوامی حلقوں میں اس بات کو لیکر کافی تشویش پیدا ہو گئی ہے کہ ’’بیرون ریاستوں سے آ رہے مزدوروں اور کاریگروں کی اسکریننگ میں ذرہ برابر بھی کوتاہی برتی گئی تو اس کے سنگین نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details