اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڑی: کورونا وائرس کے سبب 55سالہ شخص کی موت - جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین

شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی سے تعلق رکھنے والے ایک 55سالہ شخص کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی۔

اوڑی: کورونا وائرس کے سبب 55سالہ شخص کی موت
اوڑی: کورونا وائرس کے سبب 55سالہ شخص کی موت

By

Published : Oct 16, 2020, 4:18 PM IST

سرینگر کے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں سرحدی قصبہ اوڑی سے تعلق رکھنے والے ایک 55 سالہ شخص کی کووڈ 19 سے موت ہو گئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بیجامہ، بونیار کا رہنے والا کورونا متاثرہ خورشید احمد بیگ نے جمعہ کی صبح سرینگر کے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں آخری سانس لی۔

خورشید احمد کو کچھ دن پہلے ہی اُس وقت اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے 677 نئے مثبت معاملات

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 85ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وبائی مرض سے اب تک 1400کے قریب افراد فوت ہو چکے ہیں جن میں سے 900سے زائد افراد وادی کشمیر سے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details