اردو

urdu

ETV Bharat / state

آزاد گنج بارہمولہ میں فائرنگ، ایک نوجوان زخمی - آزاد گنج بارہمولہ میں فائرنگ

بارہمولہ میں مقامی نوجوان پر دن دھاڑے گولیاں چلائی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ہے اور زخمی حالت میں اس کو جی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آزاد گنج بارہمولہ میں فائرنگ، ایک نوجوان زخمی
آزاد گنج بارہمولہ میں فائرنگ، ایک نوجوان زخمی

By

Published : Sep 22, 2021, 2:01 PM IST

شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے آزاد گنج بارہمولہ میں اس وقت اچانک افراتفری پھیل گئی جب مارکٹ میں اچانک گولیوں کی آواز سنی گئی اور اسی کے بیچ آنا فانا لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے اور دوکانوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ایک مقامی نوجوان محسن سہیل, اقبال کالونی کے اوپر دن دھاڑے گولیاں چلائی گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ہے اور زخمی حالت میں اس کو جی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔


یہ بھی پڑھیں : کشمیر: مغویہ فوجی اہلکار کی لاش 414 دنوں بعد برآمد


آخری اطلاعات ملنے تک علاقہ میں حالات کشیدہ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details