جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے چرنڈا، تھاجل، تلاواڑی اور دیگر سرحدی علاقوں میں پاکستانی افواج کی جانب سے گولہ باری کی گئی جس کا بھارتی افواج بھی جواب دے رہی ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی آرمی نے حاجی پیر سیکٹر میں بلاجواز فائرنگ کی جس کا بھارتی افواج نے معقول جواب دیا۔
ذرائع کے مطابق علاقہ میں فائرنگ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔