اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر فورس نے بہرم پورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا ۔
فورسز اور ایس او جی کی مشترکہ پارٹی نے بہرم پورہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ خبر لکھے جانے تک گھر گھر تلاشی جاری ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز نور باغ بائی پاس سوپور میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر حملہ کر کے تین اہلکار کو ہلاک کیا تھا اور دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
اسی کے ساتھ تب سے سوپور کے حساس مقامات پر پولیس اور سیکیورٹی فورس نے سکیورٹی سخت کی ہے اور جگہ جگہ پر ناکہ لگا کر چیکنگ کی جا رہی ہے۔