اردو

urdu

لاک ڈاؤن میں بھی چلنے والا کاروبار

گزشتہ برس پانچ اگست اور کوویڈ-19 کے پیش نظر جو لاک ڈاون ہوا اس کے باوجود ظہور کے کاروبار پر کوئی برا اثر نہیں پڑا۔

By

Published : Aug 19, 2020, 5:01 PM IST

Published : Aug 19, 2020, 5:01 PM IST

وہ کاروبار جو لاک ڈاؤن میں نہیں تھما
وہ کاروبار جو لاک ڈاؤن میں نہیں تھما

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کا رہنے والا ظہور احمد جو پیشے سے ایک کامیاب چارکول (کویلہ) کا کاروبار کرتا ہے۔ کورونا وائرس کے دور کے باوجود اس کا کاروبار کامیاب رہا۔

وہ کاروبار جو لاک ڈاؤن میں نہیں تھما

ای ڈی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ظہور احمد نے کہا کہ وہ اپنی پڑھائی ختم کرنے کے بعد اس کاروبار کے ساتھ گزشتہ دس برسوں سے وابستہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ شمالی کشمیر کے ہر ایک ریسٹورنٹ اور ہوٹل والوں کو یہ کوئلہ بیچتے ہیں اور ان کا کام شد ومد سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فروٹ گروور‎‎س مشکلات سے دوچار


ظہور احمد کا کہنا ہے کہ ان کے گھر والوں نے ان کی کافی سراہنا کی اور گھر والوں کی مدد سے وہ آگے بڑھتا رہا۔ ظہور نے کہا کہ 'اس کاروبار سے مجھے اپنا روزگار بھی حاصل ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ میں نے ساٹھ لوگوں کو روزگار فراہم کیا۔'

ظہور نے مذید کہا کہ 'اگست پانچ دو ہزار انیس اور کوویڈ-19 کے چلتے جو لاک ڈاون ہوا اس کے باوجود میں نے اور زیادہ محنت کی اور ہمارے کاروبار پر کوئی برا اثر نہیں پڑا۔ ظہور کا کہنا ہے کہ اگر انسان محنت کرے تو دنیا میں کوئی بھی کام مشکل نہیں ہے اور اس نے نوجوان سے اپیل کی کہ وہ اپنا روزگار خود حاصل کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details