شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے علاقے گنگال میں دس سال کا لڑکا سہ پہر کو دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔
ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق جو لڑکا دریا میں ڈوبا ہے اس کی شناخت محمد مومن ولد جاوید احمد چلکو کی بطور ہوئی، جو سلیکوٹ کا رہائشی ہے۔ لڑکا اوڑی گنگال میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آیا تھا جہاں اسے دریائے جہلم میں نہاتے ہوے ڈوب گیا۔