ضلع بارہمولہ میں عید کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی تھی۔ بینکوں اور اے ٹی ایم پر نہ ہی سماجی دوری تھی اور نہ ہی لوگ ماسک پہنے ہوئے تھے۔ اس کو نظر میں رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بارہمولہ نے آج سے سخت لاک ڈاؤن لگا دیا ہے اور عید الفطر کی خریداری کے لیے شام کے چار بجے سے سات بجے تک کی نرمی دی جائے گی۔
اوڑی کے بونيار، بجامہ، چندن واڑی، داورن، گنگل، لگما، بانڈے علاقے میں مکمل لاک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔ ان علاقوں میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ دیکھنے کو نہیں ملا اور دکانیں بھی بند رہیں۔
ڈپٹی مجسٹریٹ سید منیر حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کا عمل جاری ہے۔ آج صبح ہمیں یہ ہدایت ملی تھی کہ لاک ڈاؤن میں کوئی بھی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔