اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddlers In Baramulla بارہمولہ پولیس نے پانچ منشیات فروشوں کو کورٹ بلوال جیل منتقل کیا - منشیات فروش این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحٹ گرفتار

بارہمولہ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پانچ منشیات فروشوں کو کورٹ بلوال جیل منتقل کیا ہے۔ پولیس نے عوام سے منشیات کے خلاف جنگ کے لیے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

Etv Bharatbaramulla-police-shifted-five-drug-peddlers-to-court-balwal-jail
بارہمولہ پولیس نے پانچ منشیات فروشوں کو کورٹ بلوال جیل منتقل کیا

By

Published : Aug 4, 2023, 6:35 PM IST

بارہمولہ: منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے جمعرات کے روز پانچ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو کورٹ بلوال جیل منتقل کیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات فروش جن کی شناخت گلزار احمد گنائی ولد محرم حبیب اللہ گنائی ساکن چھانہ ہامہ رفیع آباد بارہمولہ ، غلام محی الدین ڈار ولد عبدالحد ساکن لڈورا رفیع آباد بارہمولہ ، وحید سلطان گنائی عرف راجا ڈان ولد محمد سلطان ساکن شر پورہ پٹن، اعجاز احمد گوجری عرف اعجاز مغل ولد نور الدین گوجری ساکن ملہ پورہ پٹن اور عتیق اللہ لون ولد اکبر لون ساکن تجر شریف سوپور کے بطور ہوئی ہے کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی کی سفارش پر جیل منتقل کیا۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ منشیات اسمگلروں کے خلاف پہلے ہی کئی مقدمات درج ہیں اور وہ رفیع آباد، لڈورا ، چاکلو ، بنر ، جانباز پورہ، شیر پورہ پٹن، ملہ پورہ پٹن اور ضلع بارہ مولہ کے دیگر علاقوں میں مقامی نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کرنے میں پیش پیش تھے۔

مزید پڑھیں:Baramulla police arrested 2 drug peddlers: بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، پولیس

انہوں نے مزید بتایا کہ بہت سارے کیسوں میں ملوث ہونے کے باوجود بھی منشیات فروشوں نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں جس کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا ناگزیر بن گیا تھا۔ عوامی حلقوں نے بارہ مولہ پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہتے ہوئے کہاکہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں لہذا ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے سے ہی اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دو الگ الگ مقامات پر ناکہ چیکنگ کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔گرفتار شدہ شخص کی شناخت مدثر احمد وانی ولد منظور احمد وانی ساکن رائے پورہ پلہالن کے طور پر کی گئی ہے۔

(یو این آئی کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details