اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڑی: ’بوسیدہ پل بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے‘ - پل کی تعمیر و تجدید

ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے دوارہ علاقے میں دریائے جہلم پر بنا لکڑی کا پل بوسیدہ ہو چکا ہے۔

اوڑی: ’بوسیدہ پل بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے‘
اوڑی: ’بوسیدہ پل بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے‘

By

Published : Apr 13, 2021, 4:28 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی قصبہ میں دوارہ گاؤں کو ضلع صدر مقام سے جوڑنے والا لکڑی کا پل بوسیدہ ہو چکا ہے۔

اوڑی: ’بوسیدہ پل بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے‘

دریائے جہلم پر بنائے گئے قدیم لکڑی کے پل کو پار کرتے وقت مقامی لوگوں کو جان ہتھیلی پر رکھنی پڑتی ہے، تاہم انکے پاس اس پل کے سوا اور کوئی متبادل نہیں۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ سمیت متعلقہ ٹھیکہ دار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’پل کی تعمیر و تجدید کے دوران پرانی بوسیدہ لکڑی کو صاف کرکے پھر سے استعمال میں لایا گیا۔‘‘

مقامی لوگوں نے پل کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’پل میں لگی بیشتر لکڑی بوسیدہ ہو کر تباہ ہو چکی ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقامی باشندوں نے پل کی تعمیر و مرمت اور کنکریٹ پل بنائے جانے کی بار ہا مانگ کی تاہم متعلقہ محکمہ سمیت ضلع انتظامیہ نے کبھی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details