اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان - بجلی کی سپلائی

شمالی کشمیر میں سوپور کے نوپورہ علاقے کے لوگوں نے محکمۂ بجلی اور انتظامیہ کے خلاف بجلی کی عدم دستیابی کے سبب سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سوپور میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان
سوپور میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

By

Published : Nov 6, 2020, 6:24 PM IST

ضلع بارہمولہ کے نوپورہ، سوپور قصبہ میں بجلی کی آنکھ مچولی کے سبب سول سوسائٹی نے محکمۂ بجلی سمیت ضلع انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔

جمعہ کو سول سوسائٹی کے بعض ارکان نے محکمۂ بجلی کے دفتر پر ایک یادداشت پیش کی جس میں انہوں نے نوپورہ کے لیے ایک الگ فیڈر کی مانگ کی۔

سوپور میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

انہوں نے بتایا کہ ان کے علاقے میں میٹر بھی نصب کیے جا چکے ہیں۔ تاہم بجلی کی بہت زیادہ کٹوتی کی وجہ سے لوگوں کو، خاص کر طلباء کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے محکمۂ بجلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: 'سرما کی آمد سے قبل ہی بجلی کا یہ حال ہے، تو سرما خصوصاً برفباری کے دوران بجلی کا نام و نشان بھی نہیں ہوگا۔'

نوپورہ کے لوگوں نے انتظامیہ اور محکمۂ بجلی کے عہدیداروں سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کے علاقے میں بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ترسیلی نظام کو بھی مستحکم کیا جائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئے روز تاریں، فیڈر وغیرہ خراب ہوتے رہتے ہیں جس کے لیے وہ نوپورہ کے لیے علیحدہ فیڈر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس تناظر میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سپر انٹنڈنٹ انجینئر نارتھ سرکل سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details