عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کے بعد ایس او جی سوپور سی آر پی ایف اور فوج کی 22 آر آر نے مشترکہ طور پر علاقے کا محاصرہ کیا۔ سیکورٹی فورسز کی تلاشی کارروائی کے دوران انکاؤنٹر شروع ہوا۔
تازہ اطلاع کے مطابق انکاؤنٹر جاری ہے۔ کشمیر زون پولیس کے مطابق سوپور انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تصادم جگہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔
انکاؤنٹر کے شروع ہوتے ہی علاقے میں موبائل انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔
وہیں، جموں وکشمیر پولیس کے سرابراہ دلباغ سنگھ کے مطابق سوپور میں جاری انکاؤنٹر میں ٹاپ کمانڈر سمیت ایک عسکریت پسند پھنسے ہونے کی خبر ہے۔
ہم آپ کو بتادیں سوپور کے وارپورہ علاقے میں جمعہ کے شام عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا تھا، جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا تھا۔