شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بونیار سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چک ہے جس سے راہگیروں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بارہمولہ: خستہ حال سڑک سے عوام کو مشکلات کا سامنا مقامی لوگوں کے مطابق بونیار روڈ کی تعمیر کا کام سنہ2010 میں شروع کیا گیا تاہم ’’نامعلوم وجوہات کی بنا پر سڑک کی مرمت کا کام مکمل نہیں کیا گیا۔‘‘
خستہ حال سڑک پر گہرے گڑھے بن چکے بن چکے ہیں جس سے راہگیروں کو مشکلات کے علاوہ آئے روز حادثات بھی رونما ہوتے رہتے رہیں۔
مقامی باشندوں نے متعلقہ محکموں اور اعلیٰ افسران پر عدم توجہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ اعلیٰ افسران، سیاسی لیڈران اور متعلقہ محکمہ جات کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا تاہم ’’آج تک عوام کے جائز مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا۔‘‘
بونیار کی عوام نے خستہ حال سڑک کی جلد سے جلد مرمت کا مطالبہ کیا تاکہ ’’عوام کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘
خستہ حال سڑک کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے متعلقہ عہدیداروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابط قائم نہ ہو سکا۔