اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور میں عارضی ملازمین کا احتجاج

محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں احتجاج کیا۔

سوپور میں عارضی ملازمین کا احتجاج
سوپور میں عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Mar 5, 2021, 11:06 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں محکمہ بجلی سے وابستہ عارضی ملازمین نے محکمہ کے افسران سمیت لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے دعویٰ کیا کہ انہیں پچھلے ایک سال سے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے۔

سوپور میں عارضی ملازمین کا احتجاج

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجی عارضی ملازمین نے بتایا کہ ’’ہم دن رات اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیتے ہیں، حالات اور موسم کیسے بھی ہوں، ہم بجلی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود ہمارے ساتھ استحصال کیا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ ایک سال سے ہماری تنخواہ بند پڑی ہے جس کی وجہ سے ہمیں ناقابل بیان مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔‘‘

احتجاج میں شامل بعض افراد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ گزشتہ ایک دہائی سے محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے ہیں۔ ’’ہم نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ محکمہ کی خدمت میں صرف کیا، اب محکمہ کو چاہئے کہ ہمیں مستقل نوکری فراہم کی جائے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ وادی کے مختلف علاقوں میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کرتے رہتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے مختلف محکمہ جات میں یومیہ اجرت پر قریب 61000عارضی ملازمین کام کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details