اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایل جی کے مشیر بصیر احمد خان کا سوپور کا دورہ - ایل جی کے ایڈوائزر

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے شمالی کشمیر کے سوپور کا دورہ کرکے علاقے میں جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

ایل جی کے مشیر بصیر احمد خان کا سوپور کا دورہ
ایل جی کے مشیر بصیر احمد خان کا سوپور کا دورہ

By

Published : Aug 23, 2021, 5:47 PM IST

ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلہ، سوپور میں پیر کو لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے مختلف محکمہ جات کے افسران سمیت منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔

ایل جی کے مشیر بصیر احمد خان کا سوپور کا دورہ

میٹنگ کے دوران بصیر احمد خان نے افسران و عوامی نمائندوں کے ساتھ مختلف امور خصوصاً علاقے میں جاری تعمیراتی منصوبوں، شعبۂ سیاحت کو فروغ دینے، نوجوانوں میں بڑھتی بے روزگاری سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بصیر احمد خان نے سوپور، زنگیر اور رفیع آباد سمیت دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے علاوہ عوام الناس کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:سوپور: خستہ حال سڑک اور ڈرینیج سسٹم سے عوام پریشان

میٹنگ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مقامی ڈی سی چیئرپرسن نے بتایا کہ ایل جی کے ایڈوائزر بصیر احمد خان کے ساتھ میٹنگ میں کئی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مشیر نے علاقے میں سیاحتی شعبے کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو روزگار کے وسائل مہیا کرانے کے حوالے سے بھی کئی اقدامات اٹھائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details