اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 8:50 PM IST

Updated : Dec 8, 2023, 3:17 PM IST

ETV Bharat / state

سوشل میڈیا کے ذریعے ملیٹنسی اور علحیدگی پسندی سے متعلق مواد شیئر کرنے سے گریز کریں: ایس ایس پی بارہمولہ

ایس ایس پی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں خاص کر کمسن بچوں کے ذریعے سوشل میڈیا کے ذمہ دار استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ وہ کسی قسم کی پریشانی سے دو چار نہ ہوسکیں۔SSP baramulla On Social Media Use

SSP Baramulla
ایس ایس پی بارہمولہ

سوشل میڈیا کے ذریعے ملیٹنسی اور علحیدگی پسندی سے متعلق مواد شیئر کرنے سے گریز کریں: ایس ایس پی بارہمولہ

بارہمولہ: سینیئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بارہمولہ امود اشوک ناگپوری نے لوگوں سے سوشل میڈیا سائیٹوں پر ملیٹنسی سے اور علحیدگی پسندی سے متعلق مواد کو پوسٹ یا شیئر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کا مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی انجام دی جائے گی۔موصوف ایس ایس پی نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ نے 30 نومبر کو ایک حکمنامہ جاری کیا جس کے تحت سوشل میڈیا کے ذریعے عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ کسی پوسٹ کو شیئر کرنے یا پوسٹ کرنے، جس سے عسکریت پسندانہ کارروائیوں کو فروغ ملے یا لوگوں میں ڈر پیدا ہوجائے یا مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچے، پر پابندی لگائی گئی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ'ایسا کرنا یو اے پی اے ایکٹ اور تعزیرات ہند کے دوسرے دفعات کے تحت قانونی طور پر جرم ہے'۔
ناگپوری نے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص عسکریت پسند تنظیموں یا علاحد پسندوں کے کسی پوسٹ یا مسیج کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ کرتا ہے یا شیئر کرتا ہے،تو یہ جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے سوشل میڈیا ہینڈلرس کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے پولیس نے تمام تیاریاں کی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ان کا کہنا تھا کہ 'جن لوگوں کو ایسی مسیجز آتی ہیں اور وہ خود ایسا مواد شیئر یا پوسٹ نہیں کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اس کے متعلق فوری طور پر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف بھی تحت قانون کارروائی ہوگہ۔
ایس ایس پی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں خاص کر کمسن بچوں کے ذریعے سوشل میڈیا کے ذمہ دار استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ وہ کسی قسم کی پریشانی سے دو چار نہ ہوسکیں۔

Last Updated : Dec 8, 2023, 3:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details