اردو

urdu

ETV Bharat / state

ACB Traps ARTO Baramulla: اے آر ٹی او بارہمولہ کے خلاف بدعنوانی کا کیس درج - اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر

اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے اے آر ٹی او بارہمولہ ACB Traps ARTO Baramulla سمیت دیگر کئی ملازمین کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ACB Traps ARTO Baramulla:اے آر ٹی او بارہمولہ کے خلاف بدعنوانی کا کیس درج
ACB Traps ARTO Baramulla:اے آر ٹی او بارہمولہ کے خلاف بدعنوانی کا کیس درج

By

Published : Feb 1, 2022, 2:43 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بارہمولہ میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (اے آر ٹی او) اور ان کے دفتر کے کئی دیگر اہلکاروں کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو نے مقدمہ درج کیا ہے ACB Traps ARTO Baramulla۔ اے آر ٹی او بارہمولہ مبشر جان بھٹ، موٹر وہیکل انسپکٹرز بشمول سہیل زم زم قادری اور عبدالماجد شاہ کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 03/2022 درج کی گئی ہے۔

ان افراد کے خلاف غیر قانونی طور اور نا اہل لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے الزام میں مقدجہ درج کیا گیا ہے۔

ایک مقامی آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ کی جانب سے اے آر ٹی او پر بدعنوانی سمیت نا اہل لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کی شکایت درج کی گئی تھی، جس کے بعد اے سی بی نے ان افراد کا خفیہ طور تعاقب کیا اور سرپرائز چیک بھی شروع کیے۔

اے سی بی انکوائری آفیسر نے کیس کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں اہلکاروں کے خلاف شواہد کی بنیاد پر اے آر ٹی او اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ACB Traps ARTO Baramulla کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:Clerk Arrested by ACB for Accepting Bribe: بارہمولہ میں کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

اے آر ٹی او سمیت دیگر ملازمین کے خلاف دستیاب شواہد کی تفصیلی رپورٹ اعلیٰ حکام کو روانہ کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details