سرینگر:فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے جمعرات کے روز رام پورہ اوڑی میں لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔معلوم ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے اوڑی میں اگلی چوکیوں کے دورے کے دوران فوج کی تیاریوں کا بچشم جائزہ لیا۔
سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے جمعرات کے روز رام پور اوڑی میں لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینیئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران شمالی کمان کے کمانڈر نے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
فوجی کمانڈر نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اوڑی میں گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دراندازی کے دوران تین عکسریت پسندوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے کام کاج کو سراہا۔