فوج نے اوڑی میں حاملہ خاتون کو چارپائی پر اُٹھاکر ہسپتال پہنچایا بارہمولہ:جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے بونیار اوڑی علاقے میں بھاری برف باری کے بیچ دردزہ میں مبتلا خاتون کو فورسز اہلکاروں نے چار پائی پر اُٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ڈوگر ڈویژن کو اطلاع موصول ہوئی کہ اوڑی کے دور افتادہ علاقے سموالی بونیار میں ایک حاملہ خاتون کو مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار فوری طور پر جائے موقع پر پہنچے اور خاتون جس کی شناخت گلشن بیگم کے بطور ہوئی ہے کو چارپائی پر اُٹھا کر پرائمری ہیلتھ سینٹر منتقل کیا۔
مزید پڑھیں:Army Soldiers Carry Pregnant Lady on Shoulder فوج نے حاملہ خاتون کو اسٹریچر پر تین کلو میٹر دور ہسپتال پہنچایا
واضح رہے کہ اس سے پہلے اوڑی کے چوٹوالی گاوں میں فوج نے درد زہ میں مبتلا خاتون کو ہسپتال پہنچایا تھا۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں بدھ کی صبح سے ہی پہاڑی اور بعض میدانی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے کئی علاقوں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بالائی علاقوں میں روڈ منقطع ہوگئے ہے۔