شمالی کشمیر کے رفیع آباد علاقہ میں 32 آر آر کی طرف سے وترگام رفیع آباد و راجور ٹائیگرز کلو فورس آرمی یونٹ کے سیلکوٹ کیمپ میں ولیج گیمز منعقد کئے گئے۔ مقامی نوجوانوں نے پرجوش طریقہ سے حصہ لیا اور فوج کا شکریہ ادا کرکے مزید پروگرام منعقد کرنے کی مانگ کی۔
اس حوالے سے علاقہ بھر کے نوجوانوں نے مختلف گیمز میں حصہ لیا اور فوج کا مقصد نوجوانوں کو گیمز کے ساتھ ساتھ افواج میں شامل ہونے کے لئے ان میں تحریک پیدا کرنا ہے۔ کمپنی کمانڈر نے حوصلہ افزا لیکچر دیا اور انھیں بھارتی مسلح افواج میں شامل ہونے کے لئے دستیاب مختلف راستوں کے بارے میں بتایا۔