بارہمولہ:شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں دو روزہ’’ گلمرگ فیسٹیول 2022‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ فیسٹیول میں مختلف پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مقامی و غیر مقامی سیاحوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول کے دوران ثقافتی، تمدنی خصوصاً کشمیری رُوف (رقص) کے علاوہ رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے۔ Army Organised 2 day Gulmarg Festival
2 Day Gulmarg Festival: فوج کے زیر اہتمام دو روزہ 'گلمرگ فیسٹیول' کا انعقاد - معروف سیاحتی مقام گلمرگ
سیاحتی مقام گلمرگ میں فوج کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے دو روزہ ’’گلمرگ فیسٹیول‘‘ کے دوران کئی گلوکاروں، اداکاروں نے اپنے ہنر سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ Gulmarg Festival
سیاحوں سمیت مقامی باشندوں نے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرامز سبھی سیاحتی مراکز پر منعقد کرانے کی امید ظاہر کی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کشمیر کی سیر و تفریح اور گھومنے کے لیے کشمیر کا رخ کریں۔ سیاحوں، مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ سے یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہو سکتے ہیں۔ Gulmarg Festival to promote Kashmir Tourism
فیسٹیول میں کشمیر کے متعدد کلاکاروں، گلوکاروں نے اپنے ہنر سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ میڈیا کے ساتھ بات گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں نے فوج کی ستائش کی اور کہا کہ ’’اس طرح کے پروگرامز سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نئے کشمیر کی ابتداء ہو رہی ہے۔‘‘