شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے سنگرامہ میں سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز ایک دکان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایک پستول، بیس راؤنڈ گولیاں اور پانچ گرینیڈ برآمد کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سوپور پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔