اردو

urdu

ETV Bharat / state

Children killed in Baramulla in leopard attack: تیندوے نے تین دن میں تین بچوں کو شکار بنایا - بارہمولے میں تیندوے کے حملے میں بچوں کی موت

بارہمولہ میں تندوے نے گذشتہ تین دنوں میں تین بچوں کو اپنا شکار بنایا ہے جس کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تندوے کی تلاش کے لیے مہم جاری ہے جبکہ محکمہ جنگلات نے تیندوے کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حُکم دیا ہے۔ Leopard Attack on Children in Baramulla۔

Childrens killed in Baramulla in leopard attack
Childrens killed in Baramulla in leopard attack

By

Published : Jun 14, 2022, 8:44 PM IST

بارہمولہ:جموں و کشمیر میں ان دنوں جنگلی جانور غذا کی تلاش میں آبادی کا رخ کر رہے ہیں۔ ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں گذشتہ تین دنوں میں 3 بچوں کو جنگلی جانور نے اپنا شکار بنایا ہے۔ بٹنگی بونيار علاقے میں ایک 10 سالہ بچی کو تیندے نے اپنا شکار بنایا۔ فوری طور پر اس بچی کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ تیندے کا شکار ہوئی بچی کی شناخت رتبہ جان کے طور پر ہوئی ہے Three children killed in Baramulla in leopard attack۔

ویڈیو دیکھیے۔


مقامی لوگوں نے بتایا یہ بچی اپنے گھر کے آنگن میں کھیل رہی تھی وہیں ایک تیندوا نمودار ہوا جو اس کو اٹھا کر جنگل میں لے گیا اور اسے ہلاک کر دیا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور وائلڈ لائف محکمہ کے خلاف احتجاج کر بارہمولہ مظفرآباد قومی شاہراہ کو بند کیا جس کی وجہ سے کافی وقت تک ٹریفک متاثر رہا۔

مقامی باشندے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل کو یہ تیندوا مین مارکیٹ میں بھی آکر حملہ کر سکتا ہے۔ ہمارے بچے اسکول جاتے ہیں، یہ جنگلی راستے ہیں جنگلوں کے قریب میں اسکول ہیں۔ اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے محکمہ وائلڈ لائف کے ایک عہدے دار سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کل شام کو ہی وہاں علاقے میں اپنی ٹیمیں بھیجی ہوئی ہیں لیکن ابھی تک وہ آدم خور تیندوا پکڑ میں نہیں آیا اور ہم اس کو جلد ہی پکڑ لیں گے۔ ہمیں اوپر سے ہی حکم ہے کلہ اس تندوے کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ 12 جون کو ایک 12 سالہ لڑکا عمر احمد چھولن گھاٹی علاقے میں رہتا تھا اسے تندوے نے اپنا شکار بنا لیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details