اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کسانوں کے فائدے کے لیے ہی اسکیمیں بنائی گئیں'

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں محکمہ پشو پالن کی جانب سے دودھ کی پیداوار میں اضافے کی غرض سے ایک سمینار منعقد کیا گیا۔

اینمل ہسبنڈی کی جانب سے ضلع بارہمولہ میں سیمنار کا انعقاد
اینمل ہسبنڈی کی جانب سے ضلع بارہمولہ میں سیمنار کا انعقاد

By

Published : Mar 17, 2020, 7:14 PM IST

محکمہ پشوپالن کی جانب سے منگل کو رفیع آباد کے اچھل علاقے میں ایک جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا جس میں دودھ کی پیداوار میں اضافے سے متعلق کسانوں کو جانکاری دی گئی۔

اینمل ہسبنڈی کی جانب سے ضلع بارہمولہ میں سیمنار کا انعقاد

اس موقع پر کسانوں کو مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ضلع بارہمولہ کے چیف انیمل ہسبنڈری افسر نے کہا کہ وہ ضلع میں کسانوں کے فائدہ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں وہیں کسانوں کو راحت اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے ہی اس طرح کے سمیناروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے 2024تک کسانوں کی آمدن دوگنی کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں وضع کی گئی ہیں اس لحاظ سے بھی ایسے سمیناروں کا انعقاد بھی ضروری ہے تاکہ ان اسکیموں کا فائدہ اٹھا کر کسان اپنی آمدن میں بہتری لا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details