بارہمولہ:شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں آنگن واڑی ورکرز نے احتجاج کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ حکمنامہ کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ریلی سوپور کے اے ڈی سی دفتر سے برآمد کی گئی جو قصبہ کے مختلف بازاروں سے ہو کر گزری۔ ریلی کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی۔ احتجاج میں شامل درجنوں خواتین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ Anganwadi Workers Staged Protest in Sopore
اس موقع پر احتجاجی خواتین نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’برسوں بلکہ دہائیوں سے کام کر رہی خواتین کو 60 برس کی عمر میں اب مستعفی ہونے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے جسے حکومت ’ریٹائرمنٹ‘ کا نام دے رہی ہے۔ دہائیوں تک اپنی خدمات تندہی سے انجام دینے والی معمر خواتین کو خالی ہاتھ ہی زبردستی ریٹائر کیا جا رہا ہے، جس کے خلاف ہم احتجاج کر رہے ہیں۔‘‘ Anganwadi Workers Protest Against retirement Policy