بارہمولہ:مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں سیاح سال کے اس موسم میں برف باری کا مزہ لیتے تھے وہیں اس سال خشک موسم اور برف نہ ہونے کی وجہ سے سیاح کافی مایوس ہو رہے ہیں۔ وہیں اس بیچ اب حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع کی گئی ہے تاکہ سیاح ’سن شائن پیک‘ اور ’افروٹ پہاڑ‘ پر برف سے لطف اندوز ہو سکیں۔
گلمرگ میں پہلی مرتبہ اس قسم کی ہیلی کاپٹر سہولت سیاحوں کے لیے شروع کی گئی ہے۔ ہیلی سروس اس سے پہلے خاص طور پر Skiing اور Heli Skiing کے لیے ہی استعمال کی جاتی تھی لیکن برف کی کمی کی وجہ سے اب اس کو عام سیاحوں کے لیے بھی شروع کیا گیا اور کافی تعداد میں سیاح اب ہیلی کاپٹر سروس سہولیات کی خدمات سے برف پوش پہاڑوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔