سوپور:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں پولیس، فوج، اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔ Alleged Militants Arrested in Sopore
پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو ادرنمبل تارزو علاقے میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلع ملی تھے جس کے بعد 52 آر آر، 177 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کی خصوصی ٹیم نے علاقہ میں ناکا قائم کیا تھا۔ چیکنگ کے دوران فورسز نے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 2 پستول، 2 میگزین، 10 پستول کے راؤنڈ، 01 ہینڈ گرنیڈ، 01 اے کے 47 رائفل برآمد ہوئی۔ arms and ammunition recovered