اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور انکاؤنٹر: عسکری تنظیم البدر کا چیف ہلاک - عسکری تنظیم البدر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے تجر شریف گاؤں میں ہوئے انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

سوپور انکاؤنٹر: عسکری تنظیم البدر کا چیف ہلاک
سوپور انکاؤنٹر: عسکری تنظیم البدر کا چیف ہلاک

By

Published : Mar 9, 2021, 8:54 PM IST

Updated : Mar 9, 2021, 10:54 PM IST

ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت عسکری تنظیم البدر کے چیف غنی خواجہ کے بطور کی گئی ہے۔

سوپور انکاؤنٹر: عسکری تنظیم البدر کا چیف ہلاک

کشمیر زون پولیس کے انسپیکٹر جنرل وجے کمار نے انکاؤنٹر میں عسکریت پسند کی ہلاکت کو سکیورٹی فورسز کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 22 آر آر، جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم ایس او جی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر سوپور کے تجر شریف گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔ تلاشی کاروائی کے دوران علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس دوران تصادم شروع ہوا۔ تصادم میں ایک عدم شناخت عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

سوپور انکاؤنٹر: عسکری تنظیم البدر کا چیف ہلاک

قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوپور کے تجر میں تصادم میں ایک عدم شناخت عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ جائے تصادم سے اسلحہ و گولہ بارود بارود برآمد ہوا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو آج ایک بہت بڑی کامیابی ملی ہے کیونکہ غنی خواجہ شمالی کشمیر کا ایک مطلوبہ عسکریت پسند تھا جو اس اسے پہلے کئی بار فورسز کو چکما دیکر فرار ہوا تھا۔

Last Updated : Mar 9, 2021, 10:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details