اردو

urdu

ETV Bharat / state

ACB Arrests VLW In Uri: اوڑی میں رشوت لیتے ہوئے سرکاری ملازم گرفتار - RDD employee arrested in uri

جموں و کشمیر اینٹی کورپشن بیورو نے شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں محکمۂ دیہی ترقی کے ایک ملازم کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ اے سی بی کے مطابق سرکاری ملازم شکایت کنندگان سے 20 ہزار روپے رشوت مانگ رہا تھا۔ ACB Arrests VLW In Uri

acb-arrests-vlw-while-accepting-bribe-in-baramulla
اوڑی میں رشوت لیتے ہوئے سرکاری ملازم گرفتار

By

Published : Apr 2, 2022, 5:42 PM IST

اوڑی:جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں محکمۂ دیہی ترقی کے ایک ملازم کو بیس ہزار روپیہ رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اے سی بی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیورو کو بنڈی گجر بستی اوڑی کے ایک رہائشی کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ محکمۂ دیہی ترقی میں ولیج لیول ورکر (وی ایل ڈبلیو) کی حیثیت سے تعینات ساحل ساگر اس سے پی ایم اے وائی (جی) اسکیم کے تحت ایک کیس نمٹانے کے لیے بیس ہزار روپیے رشوت طلب کر رہا ہے۔ ACB Arrests VLW In Uri

انہوں نے کہا کہ شکایت گزار نے اس رقم میں سے مذکورہ وی ایل ڈبلیو کو 29 مارچ کو ہی 13 ہزار روپیے ادا کیے تھے اور اب وہ باقی 7 ہزار روپیوں کا تقاضا کر رہا تھا۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ شکایت موصول ہونے پر ایک کیس بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ 1988 کے U/S 7 کے تحت ایف ایف آئی آر نمبر 11/2022 P/S ACB بارہمولہ میں درج کیا گیا اور اس کیس کی تحقیقات کے لیے ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیم نے محکمۂ دیہی ترقی بلاک پرن پلن اوڑی ساحل ساگر کو رشوت کا تقاضا کرتے اور رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

مزید پڑھیں:

ان کا کہنا تھا کہ وہاں موجود آزاد گواہوں کی موجودگی میں مذکورہ وی ایل ڈبلیو سے رشوت کی رقم بھی بر آمد کی گئی۔ اس معاملے کو لے کر باقی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details