اردو

urdu

ETV Bharat / state

خانپورہ میں کورونا سے چوتھی موت

انتظامیہ کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ 'کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لوگوں کو انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے لیکن مقامی لوگ انتطامیہ کو تعاون نہیں دے رہے ہیں۔'

4th corona related death reported in khanpora, baramulla
خانپورہ میں کورونا سے چوتھی موت

By

Published : Jun 18, 2020, 6:15 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک 70 سالہ شخص کا انتقال ہوگیا۔ مذکورہ شخص کا تعلق ضلع بارہمولہ کے خانپورہ علاقے سے تھا۔
گزشتہ شام کو ہی اس شخص کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا تھا۔ مذکورہ شخص کو تین دن پہلے بارہمولہ ہسپتال سے سرینگر منتقل کیا گیا تھا جہاں کل شام قریب 7 بجے ان کی موت واقع ہوئی۔

خانپورہ میں کورونا سے چوتھی موت
آج سرینگر ہسپتال سے مذکورہ شخص کی لاش کو بارہمولہ لایا گیا جہاں کووڈ 19 پروٹوکال کے تحت اسے بارہمولہ خانپورہ میں دفن کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسی علاقے میں تین لوگوں کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے اور اب تک 51 افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ انتظامہ کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ اس بیماری کو روکنے کے لیے لوگوں کو انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے لیکن مقامی لوگ انتطامیہ کو تعاون نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ خانپورہ کے لوگ لاک ڈاؤن کی پاسداری نہیں کر رہے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی تدابیر پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details