اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ یوتھ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ سوناواری میں جموں و کشمیر پولیس کے زیر اہتمام یوتھ اسپورٹس فیسٹیول 2020 کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوئی جس میں ڈی جی پی دلباغ سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے-

بانڈی پورہ یوتھ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر
بانڈی پورہ یوتھ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر

By

Published : Oct 28, 2020, 7:38 PM IST

شادی پورہ سوناواری میں منعقدہ اس سپورٹس فیسٹیول میں کئ کھیل مقابلے منعقد کئے گئے جس میں درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا-

بانڈی پورہ یوتھ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر

اختتامی تقریب کے دوران کبڈی کھیل کا فائنل مقابلہ کھیلا گیا جو ضلع کولگام اور ضلع بڈگام کے درمیان کھیلا گیا- تاہم فائنل مقابلہ کولگام ٹائیگرس نے اپنے نام کیا - تقریب کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد بھی ایس بھی بانڈی پورہ راہل ملک کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے-


اس موقع پر کھیلوں کی اہمیت اور افادیت اور نوجوانوں کے درمیان صحیح راہ میں قوت کا استعمال کرنے کے تعلق سے ڈی جی پی پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس پروگرام کا اصل مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوانو کو کھیل کی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے تاکہ وہ منشیات جیسے غلط کاموں سے بچ سکیں -

تتا پانی، جنت ارضی میں قدرت کا ایک انمول تحفہ



ادھر اس پروگرام کے تعلق سے نوجوانوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ ایسے کھیل سے نوجوانوں کافی فائدہ ہوگا اور لوگ منشیات جیسے غلط کاموں سے بچ سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details