ضلع بانڈی پورہ کے چک گرورہ اور چھانہ گلی صدر کوٹ پائین کے متعدد گاؤں پانی کی سہولیات سے محروم ہیں۔ پانی کی ایک ایک بوند حاصل کرنے کے لیے مقَامی خواتین کو ایک لمبی مسافت طے کرنا پڑتی ہے۔ چک اور چھانہ گلی ایک پہاڑی علااقہ ہے۔
پانی کا ایک مٹکا لینے کے لیے پہاڑی راستوں کا سہارا لے کر خواتین کو نیچے تقریبا ڈیڑھ کلو میٹر چل کر صدر کوٹ پائین کے ایک چشمہ سے پانی لانا پڑتا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جل شکتی ابھیان نے 2018 میں اس پورے علاقے کو پانی پہچانے کے لیے اگرچہ ایک اسکہم پر کام شروع کیا تھا تاہم تین سال گزرنے کے باوجود یہ اسکیم مکمل نہ ہو سکی۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹھیکیدار ادھورا کام کرکے اس سے دستبردار ہوا۔
مقامی افراد کے مطابق ایک اور ٹھیکیدار کو کام سانپا گیا۔ اس نے بھی ایسا ہی کیا۔ ابتدا میں جو بھی کچھ کام کیا گیا تھا۔ وہ وقت گزرنے کے ساتھ کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگا ہے۔