اردو

urdu

ETV Bharat / state

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جانچ ہوگی: اے ڈی سی - پریزائڈنگ افسران

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد نے ای ٹی وی بھارت کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو لیکر جانچ کریں گے۔

Violation of Electoral Code of Conduct will be investigated: ADC
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جانچ ہوگی: اے ڈی سی

By

Published : Dec 1, 2020, 7:48 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنستان ڈی ڈی سی انتخابی نشست میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مبینہ کوشش کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں پریزائڈنگ افسران کے ساتھ بات کریں گے اور ان سے اس معاملے میں رپورٹ طلب کریں گے اور اگر ایسا ثابت ہوا تو وہ اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جانچ ہوگی: اے ڈی سی

خیال رہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران بانڈی پورہ کی گنستان انتخابی نشست میں مبینہ طور پر رائے دہندگان ووٹنگ ایجنٹس کے سامنے کھلے عام اپنا ووٹ ڈال رہے تھے اور وہاں پہ ووٹر کے لئے کوئی علاحدہ انتظام نہیں تھا۔

کیونکہ ووٹنگ ایجنٹس کافی تعداد میں پولنگ بوتھ کے اندر داخل تھے جس کی وجہ سے ووٹرز کو مجبوراً انہیں کے سامنے ووٹ ڈالنا پڑ رہا تھا جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

مذکورہ معاملے کو لیکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد نے ای ٹی وی بھارت کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو لیکر جانچ کریں گے اور اگر واقعی میں کہیں پہ کوئی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پائی جاتی ہیں اس پر کاروائی کی جائے گی۔

اس دوران اے ڈی سی بانڈی پورہ ظہور احمد نے گنستان اور نوگام انتخابی نشستوں کا دورہ کیا اور اس دوران انتخابات کا جائزہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details