عام انتخابات کے پیش نظر اشوک پنڈت نے سماجی سائٹ ٹوئٹر کہا کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ کشمیر کے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ اشوک پنڈت کا یہ ٹوئٹر سماجی سائٹ پر خوب وائرل ہورہا ہے۔
عمر عبداللہ کشمیر کے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں واضح رہے کہ عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ کشمیر کے لیے علیحدہ وزیراعظم ہونا چاہیے، جس کے بعد اشوک پنڈت کے ان پر نکتی چینی کی ہے۔
خیال رہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر چار اساتذہ سمیت نمبردار کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔
بانڈی پورہ میں ضلع الیکشن افسر نے سیاسی رہنماؤں کے پوسٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں چار اساتذہ سمیت ایک نمبردار کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔
اطلاعات کے مطابق اسد اللہ لون، تلیل گریز، محمد یوسف خان، شیخ شوکت احمد، غلام القادر کڈارہ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کیا گیا، اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفس کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔
اس کے علاوہ ضلع الیکشن افسر نے نمبردار مرکوٹ محمد مظفر احمد کو ایک سیاسی ریلی میں تقریر کے پاداش میں معطل کرنے کے احکامات صادر کیے۔