بانڈی پورہ:سرحدی علاقہ گریز کے کنزلون علاقے سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد نے انتظامیہ اور ایرٹیل کے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں بے حد کمزور نیٹ ورک کی وجہ سے انہیں بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے نیٹ ورک کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرٹیل نے حال ہی میں بگھتور علاقے میں دو موبائل ٹاور نصب کیے گئے۔ اگرچہ بگھتور میں لگائے جانے والے ٹاور سے اس علاقے میں نیٹ ورک میں کافی بہتری آئی ہے۔ تاہم کنزلون میں لگائے گئے ٹاور کی نہ ہی پوری بستی تک رسائی ہے اور نہ ہی یہ بہتر سگنل فراہم کرنے کے قابل ہے۔ جیسے کال لگائے یا رسیو کرنے میں بے حد دشواری آتی ہے جب کہ کئی ایک علاقوں تک سگنل بھی نہیں پہنچ پاتا ہے۔ واضح رہے کہ گریز کا یہ علاقہ بھی شدید برف باری کی وجہ سے کئی مہینوں تک باقی دنیا سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔ ایسے میں موبائل ہی ذرائع کا ایک سب سے اہم جز ہوتا ہے تاہم بے حد کمزور نیت ورک کی وجہ سے یہاں کے لوگ اس ایک واحد ذریعے سے بھی محروم رہتے ہیں۔ جسے روزمرہ کی زندگی اور دشواریوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور ایرٹیل حکام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اس کی طرف توجہ دے کر یہاں کے کٹھن حالات سے نپٹنے میں ان کی مدد کریں۔ Trouble with Mobile Network in Kunzum area of Gurez
یہ بھی پڑھیں: