شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری علاقے میں دریائے جہلم پر واقع پل کو سنہ 2013 میں خستہ حالی کی وجہ سے منہدم کیا گیا تھا جس کے بعد سنہ 2014 میں پل کا سنگ بنیاد رکھا گیا، تاہم برسوں گزر جانے کے بعد بھی پل کی تکمیل کوسوں دور ہے، بلکہ ابھی تک اس پر محض تیس فی صد تک ہی کام ہوسکا ہے۔
سمبل میں محکمۂ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج ٹریڈرس فیڈریشن سمبل کی جانب سے محکمۂ آر اینڈ بی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا Traders Federation Sumbal Staged Protest جس میں انہوں نے پل کی جلد سے جلد تکمیل کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ سمبل کے مقام پر دریائے جہلم کے دونوں اطراف آباد رہائشیوں کو پل کی عدم موجودگی کے سبب مرور و عبور کی مشکلات تو ہیں ہی دوسری جانب پل کے دونوں جانب مارکیٹ پر بھی کافی برا اثر پڑا ہے۔
پُل پار کرنے کے لیے لوگ یا تو کشتیوں کا سہارا لیتے ہیں یا طویل مسافت طے کرکے دوسرے راستہ اختیار کرتے ہیں، جس کی وجہ سے مارکیٹ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دریا کے ایک جانب تحصیل آفس، کورٹ، ہسپتال ہونے کے علاوہ دیگر تعلیمی ادارے بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے جہلم کی دوسری جانب کئی دیہات میں آباد لوگوں کا روزانہ کی بنیاد پر یہاں آنا جانا لگا رہتا ہے اور پُل نہ ہونے کے سبب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ٹریڈرس فیڈریشن سمبل نے اس سلسلے میں محکمۂ آر اینڈ بی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے Traders Federation Sumbal Staged Protest against R&B محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے پل کا تعمیری کام جلد سے جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو اس سلسلے میں مشکلات سے نجات حاصل ہو سکے۔