اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: کھلونا میلے کیلے بچوں نے خوبصورت کھلونے بنائے

قومی کھلونا میلے کا مقصد بچوں میں گھریلو کھلونے بنانے اور ڈیجیٹل دور میں ان میں روائتی کھلونوں کے تئیں دلچسپی کو فروغ دینا ہے۔

کھلونا میلے
کھلونا میلے

By

Published : Feb 5, 2021, 10:11 PM IST

Updated : Feb 5, 2021, 10:45 PM IST

ان دنوں ملک بھر میں کھلونا میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جموں وکشمیر کے تمام اضلاع کے سرکاری اسکولوں بھی کھلونا میلوں میںکھلونا میلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں بچےحصہ لے رہے ہیں۔ ہر اسکول سے منتخب طلباء نے منفرد کھلونے بنانے کی کوشش کی ہے۔ میلے کے دوران بچے اپنے کھلونوں کو پیش کر رہے ہیں تاکہ مختلف کھلونوں میں سے سب سے بہترین کھلونے کو منتخب کیا جائے اور اسے بنانے والے بچے کو انعام سے نوازا جائے۔

کھلونا میلے

بانڈی پورہ میں بھی گریز علاقے کو چھوڑ کر تمام بلاکس میں کھلونا میلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس دوران اسکولی بچوں نے اپنے بنائے ہوئے کھلونے پیش کیے۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر طلباء نے بہت ہی عمدہ اور حیران کن کھلونے پیش کیے جن کو انہوں نے کئی دنوں کی محنت سے تیار کیا تھا۔

بچوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کھلونوں کو بنانے میں کافی محنت کی۔ تاہم انہوں نے اس میں بازار سے خریدی ہوئی کسی چیز کا استعمال نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اس میں گھروں کے اندر موجود چیزیں ہی استعمال کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع بانڈی پورہ میں دستکاروں کے لیے جانکاری کیمپ

ہر ایک بچے کا الگ اور منفرد خیال تھا جس کو انہوں نے کھلونے کی صورت میں پیش کیا۔

ڈسٹرکٹ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی جانب سے اس میلے کی نگرانی کرنے والی بابر قادری نام کی ایک ٹیچر نے بتایا کہ اس میلے کا مقصد طلباء کے اندر کھلونے بنانے کے شوق کو فروغ دینا اور نئی نئی چیزوں کو بنانے کی سوچ پیدا کرنا ہے۔

Last Updated : Feb 5, 2021, 10:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details