اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسٹاف کی کمی سے طلبا پریشان - جموں و کشمیر

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع اینکسلری میڈیکل ٹریننگ اسکول میں اساتذہ اور انسٹرکٹر کی کمی کی وجہ سے طلبا تشویش و پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اسٹاف کی کمی سے طلبا پریشان

By

Published : Jul 21, 2019, 10:45 PM IST

تفصیلات کے مطابق اس اسکول میں محض دو ہی اساتذہ ہیں جبکہ دو ٹیچرز رضاکارانہ طور پر پڑھا رہے ہیں اور وہ کبھی کبھار ہی آتے ہیں۔

اس معاملے میں جب طلبا سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے نہ تو نصاب مکمل ہوتا ہے اور نہ ہی انہیں پریکٹیکل کے لیے لیب میں جانے کا موقع ملتا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

اسکول پرنسپل نے کہا کہ انہوں نے اسٹاف کی تقرری کے لیے اعلی افسران سے درخواست کی ہے لیکن ابھی تک اس بارے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سنہ 2016 میں شروع ہونے والے میڈیکل ٹریننگ اسکول میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبا کافی پریشان ہیں، اس ادارے کے شروع ہونے سے مقامی طلبا کافی خوش تھے کیونکہ اس سے قبل طلبا کو میڈیکل ٹریننگ اسکول میں داخلہ لینے کے لیے 60 کلو میٹر کا طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا اور داخلے کے لیے خطیر رقم بھی دینی پڑتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details