جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے قبائلی امور کے صدر اور ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ خان نے انتظامیہ پر بانڈی پورہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کا ہسپتال سیاست کی نذر ہوگیا ہے اور سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگ خاص کر بزرگ و بیمار پریشان ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ضلع ہسپتال پر گذشتہ دس برسوں سے کام چل رہا ہے لیکن ابھی مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔
موصوف کا کہنا ہے کہ ضلع بانڈی پورہ میں گرورہ سے بانڈی پورہ تک کی سڑک اس قدر خستہ ہونے کے باوجود بھی انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔