بانڈی پورہ: ’’سون میراث‘‘ یعنی ہمارا میراث کے عنوان سے شاہ جیلان پبلک سکول ناید کھائی، سوناواری میں ایک کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ سمبل، ڈاکٹر بشیر احمد لون، معروف براڈکاسٹر سید ہمایوں قیصر اور معروف شاعر و قلمکار عبد الاحد فرحاد مہمانانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ Soon Miraas Cultural Programme held at Naidkhai Bandipora
Cultural Programme in Bandipora بانڈی پورہ میں ’سون میراث‘ کلچرل پروگرام کا انعقاد
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں شاہ جیلان پبلک اسکول کی جانب سے ایک کلچرل پروگرام بعنوان ’’سون میراث‘‘ منعقد کی گئی۔ Soon Miraas Cultural Programme in Bandipora
Cultural Programme in Bandipora: بانڈی پورہ میں ’سون میراث‘ کلچرل پروگرام کا انعقاد
اس موقع پر اسکول کے طلبہ نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے جن میں ڈرامہ، مباحثے، تقاریر، مزاحیہ خبریں، لڈی شاہ سمیت کئی پروگرام شامل تھے۔ اس موقع پر مقررین نے طلباء اور اسکول انتظامیہ کو کشمیری تہذیب و ثقافت پر مبنی بہترین پروگرامز کا انعقاد پر ان کی ستائش کی اور انہیں مستقل میں ایسی مزید سرگرمیوں میں پیش پیش رہنے کی صلاح دی۔
مزید پڑھیں:Baramulla Youth Parliament Programme: بارہمولہ میں پہلی بار یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کا انعقاد