اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bandipora Plantation Drive بانڈی پورہ میں شجر کاری مہم - کشن گنگا پاور پروجیکٹ شجر کاری

سوشل فارسٹری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ٹارگیٹ تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے۔ Plantation Drive in North Kashmir’s Bandipora District

بانڈی پورہ میں شجر کاری مہم
بانڈی پورہ میں شجر کاری مہم

By

Published : Mar 22, 2023, 1:02 PM IST

بانڈی پورہ میں شجر کاری مہم

بانڈی پورہ (جموں و کشمیر) :انٹرنیشنل پلانٹیشن ڈے کے موقع پر ’’کشن گنگا پاور پروجیکٹ‘‘ اور محکمہ سوشل فارسٹری کے اشتراک سے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں شجر کاری مہم کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ شجر کاری مہم میں کشن گنگا پاور پروجیکٹ اور محکمہ سوشل فارسٹری کے افسران و ملازمین، پی آر آئی ممبران سمیت مقامی طلبہ نے شرکت کی اور درجنوں پودے لگائے۔

شجر کاری مہم میں این ایچ پی سی کے جنرل منیجرپراگ سکسینہ، محکمہ سوشل فارسٹری کے رینج افسر، بانڈی پورہ، بلال احمد متو اور بی ڈی سی بونہ کوٹ، بشیر احمد نے بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شجر کاری مہم میں مقامی IDPS اسکول کے طلبہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے شجر کاری مہم میں شرکت کرکے دیودار سمیت مختلف اقسام کے پودے لگائے۔

این ایچ پی سی اور محکمہ سوشل فارسٹری کے اشتراک سے منعقدہ شجر کاری مہم کے حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے NHPC کے جنرل منیجر نے کہا کہ ’’انٹرنیشنل پلانٹیشن ڈے کے موقع پر 500 پودے لگائے گئے جن میں دیودار کے درخت بھی شامل ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مہم کے لئے این ایچ پی سی ہمیشہ تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:Plantation Drive At IUST اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں شجرکاری مہم

ادھر، سوشل فارسٹری کے رینج افسر بانڈی پورہ نے کہا کہ ضلع بانڈی پورہ میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا تھا جسے تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہدف کو مکمل کرنے کے بالکل قریب ہے اور محض ایک یا دو فیصد پودے ہی لگائے جانے ہیں جسے عنقریب ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ بی ڈی سی بونہ کوٹ، بشیر احمد، نے محکمہ سوشل فارسٹری اور NHPC کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں محکموں کے اشتراک سے ضلع بھر میں ہزاروں درخت لگائے گئے اور اس مہم میں پی آر آئی ممبران ہمیشہ پیش پیش رہے اور آئندہ بھی اس مہم کو جاری رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details