اردو

urdu

ETV Bharat / state

برفانی تودے میں لاپتہ طالب علم کا آٹھویں دن بھی کوئی سراغ نہیں - برفافی تودے گرنے سے لاپتہ طالب علم

جموں و کشمیر کے گریز -تلیل علاقے میں برفافی تودے گرنے سے لاپتہ طالب علم کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے جبکہ اتوار کو مسلسل آٹھویں دن بھی اس کو تلاش کیا جارہا ہے۔

برفانی تودے میں لاپتہ طالب علم کا آٹھویں دن بھی کوئی سراغ نہیں
برفانی تودے میں لاپتہ طالب علم کا آٹھویں دن بھی کوئی سراغ نہیں

By

Published : Feb 23, 2020, 11:11 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:36 AM IST

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ راحتی عملے کی بہت کوشش کے بعد بھی اس طالب علم کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے جو برفانی تودے گرنے کے دوران برف میں دب گیا تھا ۔

جاويد احمد لون نامی طالب علم کی تلاش کے لئے آج صبح سے ہی تلاشی مہم شروع کی گئی ۔

جاويد احمد لون اور دو دیگر طالب علم 15 فروری کو جب گریز میں امتحان دینے کے بعد اپنے تولیل لوٹتے وقت برفانی تودوں کی زد میں آنے سے برف میں دب گئے تھے ۔

اس دوران دیگر طلبا ءعارف حسین اورعلی محمد لون کو بچا لیا گیا اور زخمی حالت میں دونوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details