اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mushaira in Hajan Bandipora: بانڈی پورہ میں مشاعرے کا انعقاد

گمنام شعراء، قلمکاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے اور نوجوان شعراء کی حوصلہ افزائی کے لیے رحمت عالم کلچرل فورم نام کی ایک ادبی تنظیم نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں مشاعرے کا اہتمام کیا۔ Hajan Bandipora Mushaira

بانڈی پورہ میں مشاعرہ منعقد
بانڈی پورہ میں مشاعرہ منعقد

By

Published : Dec 28, 2022, 2:05 PM IST

بانڈی پورہ:رحمت عالم کلچرل فورم اجس، سوناواری کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول سادونارا، حاجن میں ایک محفلِ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں علاقے کے سرکردہ شعراء، ایدبوں اور قلمکاروں نے حصہ لیا۔ منتظمین کے مطابق ’’اس مشاعرے کا مقصد صوفی شعراء کے ساتھ ساتھ گمنام شاعروں، قلمکاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔‘‘ Rahmat e Aalam Cultural Forum Organised Mehfil e Mushaira

بانڈی پورہ میں مشاعرہ منعقد

پروگرام کی صدارت رحمت عالم کلچرل فورم سوناواری کے صدر غلام رسول نے کی جب کہ غلام حسن ڈار اور ولر کلچرل فورم سوناواری کے صدر محمد اکبر ڈار بھی ایوان صدارت میں موجود تھے۔ مشاعرے کے دوران متعدد صوفی اور بزرگ شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین کو محظوظ کیا۔ حاضرین نے بھی شاعروں کو خوب داد اور تحسین سے نوازا اور اس طرح کی ادبی نشستوں کو منعقد کرنے پر آرگنائزرس کا شکریہ ادا کیا۔Mehfil e Mushaira in North Kashmir

قابل ذکر ہے کہ رحمت عالم کلچرل فورم اجس، سوناواری نے یہ محفل مشاعرہ علاقے کے ایک گمنام صوفی شاعر پیر تبسم محی الدین کی یاد میں منعقد کیا تھا۔ اس موقع پر پیر تبسم محی الدین کی زندگی اور صوفی شاعری میں ان کی خدمات کو بھی یاد کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ان کے کلام کو کتابی صورت میں شائع کیا جانا چاہئے تاکہ ان کا کلام قارئین تک پہنچ سکے۔ مشاعرے میں سوناواری علاقے کے مختلف گاؤں، دیہات سے تعلق رکھنے والے شعراء نے اپنا کلام پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔ قبل ازیں، محفل مشاعرہ سے قبل صوفی شاعر پیر تبسم محی الدین کے شان میں ایک مقالہ پیش کیا گیا جو رحمت عالم کلچرل فورم کے نائب صدر غلام حسن ڈار نے تحریت کیا تھا جس میں انہوں نے تبسم محی الدین کے شعری کلام پر گفتگو کی۔

مزید پڑھیں:Mushaira at Sumbal Bandipora: سمبل میں محفل مشاعرہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details