ضلع بانڈی پورہ اور ضلع گاندربل کو صفاپورہ کے مقام پر جوڑنے والی سڑک کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کوہستان کالونی صفاپورہ کے پاس سڑک جگہ جگہ ٹوٹ گئی ہے۔ سڑک پر گہرے گڈھے ہو گئے ہیں۔ ان میں جمع پانی اور کیچڑ کی وجہ سے لوگوں کو اس پر سے چلنا پھرنا دشوار بنتا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کا اس روڑ پہ چلنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک کافی عرصے سے خراب ہو گئی ہے اور انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق پچھلی دفعہ اس سڑک کی مرمت میہاں کی ڈھنگ سے نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ دوبارہ خستہ ہو گئی۔